ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آزادی کے بعد کانگریس قیادت پر کئی کلنک لگے :جیٹلی

آزادی کے بعد کانگریس قیادت پر کئی کلنک لگے :جیٹلی

Mon, 27 Jun 2016 11:03:14  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ملک میں ایمرجنسی لگائے جانے کے 41سال پورا ہونے کے موقع پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کانگریس پر نشانہ سادھا اور اسے اقتصادی اصلاحات میں دو دہائی کی تاخیر کرنے ، ہندوستان کو ’خاندانی جمہوریت‘میں تبدیل کرنے اور بدعنوانی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔جیٹلی نے کہا کہ کانگریس کے کھاتے میں ایمرجنسی کے علاوہ گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹار چلانے کا بھی کلنک ہے ۔انہوں نے موجودہ کانگریس قیادت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کیا ان مسائل پر موجودہ پارٹی قیادت کا کوئی خیال ہے ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ اگر آزادی کے بعد کی کانگریس پارٹی کی تاریخ پر نظر ڈالیں، تو اس پر اقتصادی اصلاحات کو دو دہائی سے زیادہ لٹکانے، ہندوستان کو خاندانی جمہوریت میں تبدیل کرنے، 1975میں ایمرجنسی لگانے، آپریشن بلیو اسٹار اور بدعنوانی جیسے کئی کلنک لگے ہیں۔جیٹلی نے 41سال قبل مسز اندرا گاندھی کی طرف سے نافذکردہ آئینی تاناشاہی کے عنوان سے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھاکہ مجھے جاننا ہے کہ کیا کانگریس پارٹی کی موجودہ قیادت کی اس موضوع پر کوئی رائے ہے۔کیا کانگریس پارٹی ان مسائل پر کوئی اندرونی بحث کرے گی؟انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے 26جون 1975کو ملک میں اندرونی ایمرجنسی نافذ کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس کے لیے انہوں نے غیر مناسب وجہ بتایا کہ عوامی نظام میں اتنی خرابی آ گئی ہے اور یہاں تک کہ جے پرکاش نارائن نے پولیس اور فوج کو غیر قانونی احکامات پر عمل نہیں کرنے کو کہا۔


Share: